1 جنوری، 2018، 11:20 AM

عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے کی نجباء کے سربراہ اکرم الکعبی سے ملاقات

عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے کی نجباء کے سربراہ  اکرم الکعبی سے ملاقات

عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ حسینی نے اسلامی تنظيم نجباء کے سکریٹری جنرل اکرم الکعبی سے ملاقات میں عراق سے دہشت گردی کے صفایا اور عراقی سرزمین کا دفاع کرنے میں نجباء کے رضاکار دستوں کی تعریف کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نجباء کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبی حسینی نے اسلامی تنظيم نجباء کے سکریٹری جنرل اکرم الکعبی سے ملاقات میں عراق سے دہشت گردی کے صفایا اور عراقی سرزمین کا دفاع کرنے کے سلسلے میں نجباء کے رضاکار دستوں کی تعریف کی۔ آیت اللہ حسینی نے اس ملاقات میں عراق اور مقدسات اسلامی کا دفاع کرنے کے سلسلے میں عراقی قوم ، عراقی فورسز اور عراق کی رضاکار تنظیموں بالخصوص نجباء کی قربانیوں کو سراہا۔ اس ملاقات میں اکر م الکعبی نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے بھر حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا خطے میں پائدار امن و صلح کے قیام میں کے سلسلے میں اہم کردار ہے ۔

News ID 1877735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha